• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی20ممالک نے پروٹیکشنسٹ تجارتی پالیسیوں کے خلاف عہد ترک کردیا

انقرہ (نیوز ڈیسک) دنیا کی بڑی ترین معیشت والے ممالک نے امریکہ کی جانب سے مخالفت کے بعد پوٹیکشنسٹ تجارتی پالیسیوں کے خلاف کام کرنے کا عہد ترک کردیا ہے، جی20وزرا نے دو روزہ ملاقات کے دوران تنظیم کی جانب سے ماضی میں اہم پالیسی فری ٹریڈ کو فروغ دینے کی تجدید نہیں کی، جی20کے اجلاس کے بعد امریکی وزیر خزانی سٹیوو نیوچن کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے جی20مراسلے کے الفاظ تبدیل کروانے کی خواہش پر زیادہ غور نہیں کر رہے کیونکہ جو ان مراسلوں میں پہلے کہا جاتا تھا وہ اب غیر ضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کی امریکہ فری تجارت میں یقین رکھتا ہے مگر امریکہ متوازن تجارت چاہتا ہے، جی20کے اجلاس کے بعد جاری ہونےوالے مراسلے میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوششوں کا ذکر بھی نہیں کیا گیا، گزشتہ برس تنظیم نے تمام طرح کے پروٹیکشنز کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین