• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا یمنی ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی پر بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ

جنیوا (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے گزشتہ ہفتے یمنی ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے، اس حملے میں 42 افراد مارے گئے تھے جن میں بیشتر صومالی تارکین وطن تھے، اقوام متحدہ کی ریفوجی ایجنسی کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس بھیانک واقعے کے حوالے سے تاحال کئی سوالات کے جوابات ابھی باقی ہیں، انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ احتسات کو یقینی بنانے کے لئے اس واقعے کی مکمل تفتیش کروائیں تاکہ یہ عمل دوبارہ نہ ہوسکے، عرب اتحاد نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔  
تازہ ترین