• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہ نظام الدین اولیاکے سجادہ نشین بھارت روانہ

کراچی (ایجنسیاں)درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین آصف علی نظامی اپنے بھتیجے ناظم نظامی کے ہمراہ بھارت روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ8 مارچ کو پاکستان پہنچے تھے جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھارتی میڈیا کے ذریعے سامنے آئی تھیں ۔بعدازاں معلومات سامنے آئیں تھی کہ درگاہ نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین آصف نظامی اور ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے اور علاقے میں موبائل کوریج نہ ہونے کے باعث اپنی خیریت سے متعلق رشتے داروں کو آگاہ نہیں کرسکے تھے۔دونوں افراد گزشتہ روز صبح پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 272 سے بھارت روانہ ہوگئے۔
تازہ ترین