• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اورچینی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں پاور سیکٹر کی ترقی کیلئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ نے باہمی اشتراک کیلئے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کردیئے ہیں۔مفاہمت پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ممبر سید ضیاء الدین اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ کے صدر مسٹر یوبنگ نے دستخط کئے۔اس موقع پر پاکستان میں چین کے کمرشل قونصلرگوواؤچن شوئی، اسٹیٹ پاور انوسٹمنٹ کارپوریشن کے چیئر مین مسٹر وانگ بنگوا اور اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم بھی موجود تھے۔
تازہ ترین