• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر شپ کے لئے لیبر کے امیدوار اینڈی برنہام کا دورہ سینٹرل مسجد

لندن(نیوز ڈیسک)لیبر پارٹی کی جانب سے میئر کے امیدوار اینڈی برنہام ایم پی نے گزشتہ جمعہ کو راچڈیل میں سینٹرل مسجد کا دورہ کیا۔ ان کا خیر مقدم سینٹرل مسجد کے ٹرسٹی حافظ عبدالمالک، کونسلر عاصم رشید، کونسلر سلطان علی، کونسلر کرس فرلانگ اور کونسلر زمان نے کیا۔ اینڈی برنہام نے اس موقع پر کہا کہ میں اس مشکل وقت میں لوگوں کو متحد کرنے کے لئے سخت محنت سے کام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر شخص کے لئے میئر ہوں گے۔ وہ مسلم کمیونٹی کے لئے بھی اور تمام کمیونٹیز کے لئے بھی میئر ہوں گے کونسلر عاصم راشد نے کہا کہ انتہا پسندی کوئی مذہب نہیں ہے اسلام امن ویکجہتی کا پیغام دیتا ہے یہ ایک واضح پیغام ہے کہ ہم تقسیم، نفرت اور تشدد کے خلاف متحد ہیں۔ برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر کلیش چاند او بی ای نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین مدثر یاسر نے اینڈی برنہام کودورہ راچڈیل بالخصوص بعض عناصر کی جانب سے تفریق کی کوششوں کے موقع پر دورہ کا خیر مقدم کیا۔
تازہ ترین