• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج فراڈ سےبچنے کیلئے محتاط رہیں، ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج

لندن (نیوز ڈیسک)عازمین حج فراڈ سے بچنے کے لئے ہرممکن احتیاط سے کام لیں۔ ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج کا انتباہ۔ برطانیہ میں عازمین حج و عمرہ کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل قومی فلاحی تنظیم ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ برسوں میں بڑی تعداد میں عازمین فراڈ کے افسوسناک اور شرمناک واقعات کا شکار ہوکر نہ صرف مقدس فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہے بلکہ بڑی بڑی رقوم سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس اور ٹریڈنگ سٹینڈرڈ کے حکام شکایات ملنے پر ایسے افراد کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے عازمین کو متنبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر حج ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرز کی صرف ویب سائٹ دیکھ کر آن لائن بکنگ یا بڑی رقم ادا نہ کریں۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر حج و عمرہ ٹوراینڈ ٹریول آپریٹرز کی جعلی ویب سائٹ بناکر عازمین سے حج پیکج کے لئے بھاری رقوم لے کر حج کے نزدیک غائب ہوجانے کے واقعات سے بڑی تعداد میں عازمین متاثرہوچکے ہیں۔ اس لئے دوسروں پر اندھا دھند اعتماد کرنے کے بجائے فریضہ کی ادائیگی آرام وسکون سے ادا کرنے کے لئے ہرممکن احتیاط سے کام لیا جائے۔
تازہ ترین