• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو مردم شماری کے سلسلے میں خدشات ہیں،مولابخش چانڈیو

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے سیتاروڈ میں سندھ کونسل کے رکن علی محمد سومرو کی رہائش گاہ پر  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو مردم شماری کے سلسلہ میں خدشات ہیں اسی لئے ہماری پارٹی عدالت میں گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے لوگوں کوخدشات ہیں کہ سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہاہے کیونکہ مردم شماری کا پورا عمل مسلم لیگ( ن)کر رہی ہے جبکہ اس کے پاس چھوٹے صوبوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ہماری پارٹی عدالت میں گئی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ مردم شماری کوئی ایٹمی راز نہیں ہے جسے چھپایاجائے۔ اس کے ملنے والے نتائج اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے فوری طور پر ظاہر کئے جائیں۔ علاوہ ازیں غیر مقامی اور غیر ملکیوں کی کاؤنٹنگ الگ کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کی ضمانت اسلام آباد کی عدلت نے منطور کی ہے۔ماضی میں بہت لوگوں پر کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے لیکن سب الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر سب کو باعزت بری کیا گیا۔ہمارے وزراء پر الزامات لگانے والی حکومت پہلے پاناما کرپشن مقدمہ سے اپنے وزراء کی جان تو چھڑائے۔یہ مقدمہ معمولی یا عام مقدمہ نہیں ہے جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی بنائی  اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کو دوبارہ جنم دیا ہے جبکہ تنظیم سازی کرکے کمال کر دیا ہے۔
تازہ ترین