• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں پبلک سروس کمیشن کے امتحان کی منسوخی کیلئے درخواست دائر

اعوان آباد (نمائندہ جنگ) پبلک سروس کمیشن کے متنازعہ امتحان کی منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے درخوست میں حکومت اور پبلک سروس کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار راجہ ایاز احمد نثارنے موقف اختیار کیا ہے کہ جن امتحانات کی وجہ سے متنازعہ کمیشن کو برطرف کیا گیا وہ امتحان کیسے درست ہو سکتا ہے اگر سابق کمیشن بد دیانت تھا تو تقرریاں کیسے درست ہو سکتی ہیں رٹ پٹیشن میں متاثرہ امیدواران نے بذریعہ راجہ ایاز احمد یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے سابْہ پی ایس سی کی تحلیل کے نوٹیفکیشن میں اسے بد دیانت قرار دیا تھا مگر امتحانات کو منسوخ کرنے کے بجائے اسی امتحان کی بنیاد پر تقرریاں کی جار ہی ہیں۔ متاثرہ امیدواران  نے اشفاق کاظمی ایڈووکیٹ کے ذریعے اپیل دائر کی گئی ہے جس میں  موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے متنازعہ امتحان کے باعث سابق پی ایس سی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کمیشن کو برطرف کیا مگر امتحان کو منسوخ نہ کرنے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے اس لیے سابقہ دور میں لیے گئے امتحان کو منسوخ کر کے نئے کمیشن کے تحت دوبارہ امتحان لیا جائے یاد رہے کہ حکومت نے اسی امتحان کے نتائج کی بنیاد پر تقرریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پچھلے دنوں ہائی کورٹ میں بھی کچھ امیدواران نے پی ایس سی کی طرف سے آرڈرز میں رد و بدل پر رٹ دائر ہو چکی ہے ہائی کورٹ میں اس کیس کی بھی 4اپریل سے سماعت شروع ہو رہی ہے۔  
تازہ ترین