• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولنگ پولیس کےقصبہ چوٹی ڈیرہ غازیخان میں آگاہی لیکچر

ڈیرہ غازیخان( پ ر)ایس ایس پی پٹرولنگ عمران کشور کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے قصبہ چوٹی ڈیرہ غازیخان میں آگاہی لیکچر دیئے۔ انچارج اے ایس آئی خالد اقبال ، ہیڈکانسٹیبل جمشید اقبال ، ذوالفقار احمد اور فرحان اصغر پر مشتمل ٹیم نے مقامی سکول، یونین کونسل ،نیشنل بنک ، کمرشل مارکیٹ ، گورنمنٹ پرائمری سکول تگیہ ، بستی رمدانی اور دیگر علاقوں میں لوگوں کو ٹریفک قوانین ، محتاط ڈرائیونگ ، چمک پٹی کا استعمال ، ون ویلنگ ، تیز رفتاری سے گریز ، ہیلپ لائن 1124اور 15کے علاوہ ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی لیکچرزدیئے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ روڈ پر سیفٹی کیمپ بھی لگایا گیا۔ آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگانے کے ساتھ لوگوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔
تازہ ترین