• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد، آتشزدگی،4 دکانیں خاکستر ، لاکھوں کا نقصان

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) نتھیا گلی کے نواح میں واقعہ  کالا باغ بازار میں اچانک آتشزدگی سے چار دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں  جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا  قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا آگ پر  بروقت  قابو نہ پانے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ،گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دعوؤں کی کلی کھل گئی اور صحت کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کرنے والے نتھیا گلی میں ایک فائر بریگیڈ تک نہ دے سکے ہیں، فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے گلیات کے بازاروں میں آتشزدگی سے اکثر و بیشتر بڑے پیمانے پر نقصان ہوتا ہے ، اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کی زد میں آنیوالی دکانیں گارمنٹس کی تھیں،بشیر اور خورشید نامی دکانداروںکالاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 
تازہ ترین