• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغی اورٹماٹر سمیت اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان کو چھوتی رہیں

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو بھی مرغی  اورٹماٹر کی قیمتوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ زندہ مرغی 206 روپے کلو اور اچھا ٹماٹر180 روپے کلو فروخت ہوتا رہا تاہم کچرا ٹماٹر ایک سو روپے سے 150 روپے کلو کریلا160 روپے،بھنڈی 120 روپے، آلوچالیس روپے اور پیاز پچاس روپے فروخت ہوتے رہے، سیزن کی سبزیاں بھی 50 روپے سے 100 روپے کلو کے درمیان بکتی رہیں۔ جمعیت القریش کے مرکزی صدر خورشید قریشی کاکہنا ہے کہ جب ملک سے گوشت برآمد اور اسمگل ہورہا ہواس صورت میں وزیراعظم محمد نوازشریف کو ماضی کی طرح ایک بار پھر شادی کھانوں پر پابندی لگا دینی چاہیے ۔غریبوںکے لئے تمام اشیا نایاب ہوتی جارہی ہیں۔ ادھروفاقی دارالحکومت کے ایک سروے کےمطابق مقامی سیب نایاب ہے صرف درآمدی سیب میسر ہے جو240 روپے سے 340 روپے فروخت ہورہا ہے۔
تازہ ترین