• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی کیمپ لاہور کی نیلامی کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہر ہ

لاہور (نمائندہ جنگ) حاجی کیمپ لاہور کی نیلامی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حاجی کیمپ لاہور کی نیلامی منسوخ کی جائے - حج گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں حاجی مقبول احمد ‘ عبد الجبار انجم اور دیگر افراد نے اس موقع پر کہاکہ حاجی کیمپ کی نیلامی نواز شریف حکومت کے خلاف سازش ہے جس کا مقصد شر یف خاندان کی نیک نامی کو نقصان پہنچانا ہے ۔ بھارت سے مقدس کی یاترا کیلئےآنے والے سکھوں اور ہندووں کی خاطر کیلئے متروکہ وقف املاک بورڈہر طرح کی سہولتیں مہیا کرتا ہے مگر دیار حبیبؐ کی زیارت کو جانے وا لوں سے حاجی کیمپ کی عمارت بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے -حاجی کیمپ کے اندر واقع مسجد میں پانچ وقت رب کی کبریائی کی صدا بلند ہو تی ہے اور پنجگانہ نماز با جماعت ادا کی جا تی ہے ۔ حاجی کیمپ میں لنڈا بازار بننے سے اب اس مسجد کا کیا ہو گا۔
تازہ ترین