• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر کیلئے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکا میں ٹراما سرجن کی پریکٹس کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تارکین وطن کے لیے اعلیٰ ترین ایوارڈز میں شمار کیے جانے والے اعزازی میڈل’ایلس آئی لینڈ‘ سے نوازا گیا۔میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر عادل حیدر نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی، جبکہ میڈیکل ڈاکٹر کی تعلیم 1998 میں ایک نجی یونیورسٹی سے حاصل کی۔بعد ازاں عادل حیدر پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگئے اور انہوں نے وہاں رہائش کے لیے درخواست دے دی، جس کے بعد وہ ٹراما سرجن کے طور پر پریکٹس شروع کرنے کا موقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
تازہ ترین