• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایما پرافغانستان میں بھارتی انجینئرنگ کورکے لئے مزید اہداف

کراچی(جاوید رشید)بھارت کی انجینئر کور کی نفری میں ساٹھ ہزار کافوری اضافہ کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ افغانستان کی ترقی وتعمیر میں لگی بھارتی انجینئر کور میں اضافے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ امریکی ایما پر بھارت سرکار نے افغانستان میں تعمیر وترقی کے کاموں کوبڑھانے کے لئے بھارتی انجینئر کور کو مزید ہدف دیئے  ہیں جنگ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کی تعمیر وترقی کے نام پر پانچ برسوں سے بھارتی آرمی موجود ہے جن کی تعداد 2 لاکھ کے لگ بھگ ہوگئی ہے، انجینئر کور کے نام پر امریکی حمایت سے بھارت اپنی فوج کی تعداد میں اضافہ کررہا ہے جو کسی خطرے سے خالی نہیں ہے خیال کیا جارہا ہے کہ بھارت فورسز میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔ 
تازہ ترین