• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، درختوں کی کٹائی کیخلاف احتجاج کرنے والی لڑکی کو زندہ جلادیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں درختوں کی کٹائی کیخلاف احتجاج کرنے والی 20 سالہ نوجوان لڑکی کو زندہ جلادیا گیا، اس واقعے کے باعث غم وغصہ کی لہر پیدا ہوگئی ہے، یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا تھا، رپورٹس کے مطابق للیتا نامی لڑکی نے اپنے فارم  میں لگائے گئے درختوں کی کٹائی کیخالف آواز اٹھائی تھی جو ایک زیرتعمیر سڑک کے راستے میں آرہے تھے، بھارتی ٹی وی زی نیوز کے مطابق اس کارروائی1 میں گائوں کے سربراہ رنویر سنگھ بھی شامل تھے، مشتعل دیہاتیوں نے لڑکی پر حملہ کرتے ہوئے اس پر پیٹرول چھڑک دیا اور آگ لگادی، پیر کی صبح نوجوان لڑکی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس نے ایف آئی درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے اور اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ لڑکی کو جلانے والوں میں گائوں کا سربراہ بھی شامل تھا، پولیس نے 10 لوگوں کا نام ایف آئی آر میں درج کیا ہے۔ 
تازہ ترین