• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول کی عمارت منہدم کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نےوزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سولجر بازار میں تاریخی اور ورثہ قرار دی گئی اسکول کی عمارت کو منہدم کرنے والے عناصر کے خلاف فی الفور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملک کے معماروں کے مستقبل کو تاریک کرنے والے عناصر کو سخت ترین سزا دی جائے۔ ایک مشترکہ بیا ن میں ارکان سندھ اسمبلی نے سولجر بازار میں لینڈ و بلڈرز مافیا اور پولیس کی ملی بھگت سے 90سال سے قائم جفل ہرسٹ اسکول کی عمارت مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئےاس مذموم کارروائی کو شہر کے طلباء کو معیاری تعلیم سے محروم کرنے کی گھنائونی سازش قرار دیا ہے۔
تازہ ترین