• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
محکمہ تعلیم کی غفلت کے باعث بعض غیر معیاری نجی تعلیمی اداروں کی بھر مار کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ اقوام کی ترقی کا دارومدار بہترین تعلیم و تربیت پر ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے نظام تعلیم کی طرف ارباب اختیار کی توجہ ہمیشہ واجبی سی رہی ہے۔ کراچی کے غریب علاقوں میں قائم غیر معیاری اور محکمہ تعلیم سے غیر منظور شدہ نجی اسکولوں کی بھر مار ہے، یہ ادارے غریب عوام سے لوٹ کھوسٹ میں مصروف ہیں جبکہ ان میں تعینات غیرتربیت یافتہ عملہ اور اساتذہ تعلیم کے نام پر معصوم بچوں اور قوم کے معماروں کا مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کی غفلت اور مناسب چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کی وجہ سے یہ تعلیمی ادارے تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔ جبکہ چند ایک تعلیمی اداروں کے علاوہ اکثر تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے ۔ میری آپ کے اخبار کے توسط سے ارباب اختیار سے التجا ہے کہ اس اہم قومی مسئلے کی جانب خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ملک و قوم کے ان معماروں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جاسکے۔
(عمر علی۔جامعہ اردو کراچی )
تازہ ترین