• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بس میں سیٹوں پر بیٹھے، درمیان میں کھڑے
اور ڈنڈا پکڑ کے لٹکے بھائیوں کو السلام وعلیکم!
بندہ لفافہ صحافی اور فکشن رائٹر ہے،
متشاعر، تقریر باز اور الفاظ کا سودا گر ہے۔
آپ نے اپنے نام سے کالم چھپوانا ہو،
مشاعرے میں غزل پڑھنی ہو،
شادی کا سہرا لکھوانا ہو،
بچے کو تقریر کروانی ہو،
نا چیز سے رابطہ کریں۔
فیس بک اسٹیٹس، ٹوئٹ اور واٹس ایپ لطیفے،
اسمبلی خطاب کے لئے جگتیں،
پریس کانفرنس کے لئے افسانے،
اور ٹی وی ہیڈلائن کے لئے حسب حال گانے کم قیمت پر دستیاب،
فیصلوں کے لئے ناولوں کے ڈائیلاگ پر خاص رعایت!
تازہ ترین