• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتحان دیکر جانیوالا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق، ساتھی زخمی

میرپورخاص (نامہ نگار) گیارہویں جماعت کا پرچہ دیکر گھر جانے والا نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاںبحق اور ساتھی زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق  شہر سے 10کلو میٹر دور قائم گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی مرکز سے گیارہویں جماعت کا پرچہ دیکر میرپورخاص کے رہائشی دونوجوان موٹر سائیکل پر واپس گھر آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم تیز رفتار کار کی ٹکر سے 16سالہ  طالب علم نعمان میمن جاں بحق اور اس کاساتھی 16سالہ دور عباس کاظمی شدید زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال میرپورخاص پہنچا دیا گیا۔
تازہ ترین