• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دربار عالیہ نیریاں شریف میں امامت پر کشیدگی،اختلافات شدت اختیار کر گئے

تراڑکھل (نامہ نگار) آزادکشمیر کی مشہور خانقاہ دربارعالیہ نیریاں شریف میں شدید کشیدگی۔ڈپٹی کمشنر سدہنوتی و ایس پی سدہنوتی پولیس کی بھاری نفری لے کر نیریاں پہنچ گئے اور حالات کو کنٹرول میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر علائو الدین صدیقی مرحوم نے اپنی وفات سے قبل بھائیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے دربارعالیہ نیریاں شریف کی گدی و جائیداد اپنے بیٹوں اور داماد کے حوالے کر دی تھی جس پر دربار عالیہ نیریاں شریف میں اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور یہ کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز دربار کی جامع مسجد میں جمعتہ المبارک کی امامت کرانے پر کشیدگی بڑھ گئی جس پر ضلعی ومقامی انتظامیہ سدہنوتی تراڑکھل پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دربار نیریاں پہنچ گئیں اور حالات کو کنٹرول میں لیتے ہوئے دونوں فریقین کو باہمی گفت وشنید کے ساتھ معاملات کو فی الفور طے کرنے پر زور دیا۔جبکہ یہ بھی طے پایا کہ جمعتہ المبارک دونوں فریقین کی بجائے کوئی تیسرا شخص پڑھائے گا۔زیارت کے چندہ باکس کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی گدی کو استعمال کرنے سے روک دیا گیاہے۔اگر دونوں گرپس نے اختلافات و معاملات کو طے نہ کیا تو دربار عالیہ نیریاں شریف کو اوقاف کے حوالے کرنے کی بھی سفارش کی جائے گی۔
تازہ ترین