• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدت مزید 2روز برقرار درجہ حرارت 40.5ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہفتے کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت 40.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجس سے بیشتر شہری نڈھال ہو گئے اور انہوں نے سمندر کا رخ کیا۔ محکمہ موسمیات کراچی کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق اتوار کو درجہ حرارت 40.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اتوار اور پیر کو بھی گرمی رہے گی تاہم منگل سے درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ پر چلا جائے گا۔ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کے خطرات کے پیش نظر شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود ہیٹ اسٹروک کیمپس کی تعداد کم ہو کر رہ گئی ہے ۔
تازہ ترین