• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے سعودی عرب فوج بھیجنے کیلئے تیار ہیں ، بنگلہ دیش

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی نے کہا کہ بنگلہ دیش سعودی عرب میں  مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کیلئے تیار ہے ۔ جمعرات کو بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دورہ سعودی عرب سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی کا ملٹری الائنس نہیں ابھی یہ ابتدائی مراحل میں ہے ۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی بھی چیز تحریری نہیں ۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت میں ریاض میں ’عرب اسلامک امریکن ‘ سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب جارہی ہیں۔
تازہ ترین