• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سازشوں کی وجہ سےپاکستان عدم استحکام کا شکار ہے، عبدالغفور حیدری

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ،صباح نیوز)ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفورحیدری نے کہا ہے کہ بھارتی سازشوں کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہےاور ہمارے دیگر پڑوسی بھی  بھارت کے آلہ کار بن گئے جس کا بہت افسوس ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا  کہ مستونگ خود کش حملے میں ہدف میں ہی تھا، حملے میں کون سی قوتیں ملوث ہیں انہیں سب جانتے ہیں، ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں نے ان کی خیریت دریافت کی جس پر وہ ان کے مشکور ہیں، مستونگ سانحہ  بہت بڑا تھا، اس کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے،،  یہ ملک ہے تو ہی ہمارے نظریات کا حصول ممکن ہوگا، جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا اس کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اس واقعے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ ہماری تحریک کو آنے والی نسلیں آگے بڑھائیں گی۔ڈپٹی چئیرمین نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی آزادی کو آج تک تسلیم نہیں کیا۔
تازہ ترین