• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک فیصل کاکڑ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) قبائلی وسیاسی رہنماء ملک فیصل خان کاکڑ، ملک عبا س کاکڑ اور ملک باسل کاکڑ اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اس بات کا علان انہوں نے جمعرات کی رات کو مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند و دیگر بھی موجود تھے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اس ملک کے عوام کی حقیقی جماعت ہے اس لئے لوگ جوق درجوق اس میں شامل ہورہے ہیں ہم بلوچستان میں بھی تبدیلی لاکر یہاں کے عوام کو لٹیروں سیاستدانوں سے نجات دلائیں گے۔
تازہ ترین