• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عبدالعزیز کا انتقال، نماز جنازہ میں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شرکت

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ/ پ ر) معروف عالم دین مولانا عبدالعزیز چشتی کا انتقال ہوگیا۔ ہڈرز فیلڈ کی معروف دین شخصیت مولانا عبدالعزیز چشتی مختصر عدالت کے بعد ہڈرز فیلڈ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے، جن کی نماز جنازہ مقامی مرکزی جامع مسجد انوار مدینہ فار ٹائون میں ادا کی گئی، جس میں برطانیہ بھر سے ان کے چاہنے والوں اور علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ہڈرز فیلڈ اور ہیلی فیکس سے سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات علامہ مولانا عماد رضا نورانی، الحاج شاہ محمد، سید راشد بخاری، صدر استحکام پاکستان کونسل برطانیہ زیڈ اے مرزا، سید حسنین شاہ اور دیگر نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ، علاوہ ازیں مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین اور اہلسنت و الجماعت کے ممتاز علمائے کرام نے جامع مسجد ہڈرز فیلڈ کے امام و خطیب علامہ عبدالعزیز چشتی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اظہار افسوس کرنے والے دیگر علما و مشائخ میں مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی، علام پروفیسر سید احمد حسین ترمذی، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ سید مظہر حسین گیلانی، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ سید انور حسین کاظمی، علامہ مفتی عبدالرحمن نقشبندی، علامہ سید نور احمد شاہ، علامہ حافظ محمد فاروق چشتی، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی، علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی الازہری، علامہ قاری واجد حسین چشتی، علامہ محمد ارشد جمیل، علامہ نذیر احمد مہروی، صاحبزادہ قاری تجمل حسین و دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین