• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولین اسانج کے خلاف سوئیڈن میں ریپ کی تحقیقات ختم

کراچی (نیوز ڈیسک) سوئیڈش حکام نے وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کے خلاف ’ریپ‘ کے الزامات سے متعلق تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوئیڈن کے استغاثہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق چیف پراسکیوٹر میرین نائی نے جمعہ کو فیصلہ کیا کہ جولین آسانج کے خلاف مشتبہ ریب کے الزامات کی تحقیقات روک دی جائیں۔وہ جنسی زیادتی کے الزامات کے سلسلے میں سویڈن کی پولیس کو مطلوب تھے اور اسی وجہ سے 45سالہ جولین آسانج 2012 سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ آسانج ریپ کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں اور جمعہ کو سامنے آنے والے اعلان کے بعد اب اُنھیں اس بارے میں مزید تحقیقات کا سامنا نہیں ہے۔جولین اسانج نے عدالتی فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ آج سچ کی فتح ہوئی ہے ۔ امریکا کا محکمہ خارجہ 2010ء سے آسانج کے معاملے کی تفتیش کر رہا ہے، وکی لیکس نے امریکی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاویزات افشا کر دی تھیں۔
تازہ ترین