• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکنڈی : ایرانی حدود سے 12 مارٹر گولے فائر،کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا

نوکنڈی/ دالبندین (نامہ نگار)ایرانی حدود سے فائر کئے گئے12مارٹر گولے پاکستان کے علاقے میں آ گرے تاہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کےمطابق پاک ایران سرحد کے قریب پلر104اور 106  کی درمیان ایرانی حدود سے گزشتہ رات یکے بعد دیگرے10اور اتوار کی صبح 2 مارٹر گولے فائر  ہوئے جو کہ تالاب کے قریب گر کر پھٹ گئے۔ تاہم کسی  جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی ۔ ان گولوں کے پھٹنے سے قریبی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔،واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسٹنٹ کمشنر حاجی ظفرجان کبدانی نے ڈی سی چاغی کی ہدایت پر ایرانی حکام سے شدید احتجاج کرتے ہوئے تحریری خط ایرانی حکام کو دے دیا جس میں  پیر کو دو طرفہ فلیگ میٹنگ کی گزارش کی ہے تاہم ایرانی حکام نے مارٹر گولے فائر اور میٹنگ کاکوئی جواب نہیں دیا ۔دو مہینے قبل بھی ایرانی حدود سے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کی گئی تھی  اور 9مارٹر گولے فائر کیے  تھے جہاں بھی۔ ایرانی حکام نے مارٹر گولوں کو تیسری قوت کانام دے کر اپنی صفائی میں موقف  پیش کیا تھا۔
تازہ ترین