• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ منیبہ اسکول کو مسمار کرنے کیخلاف رابطہ مہم کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ منیبہ اسکول فیڈرل بی ایریا بلاک 6کومسمار کرنے کیخلاف رابطہ مہم شروع کی گئی ہے ، اس سلسلے میں تعلیم بچائو ایکشن کمیٹی کےرہنمائوں انیس الرحمٰن، عبدالرحمٰن اور سہیل عابدی نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ اسکول کی ملکیت کو جعلسازی کے ذریعے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اسکول پر قبضے سے 300سے زائد غریب بچوں کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی اور کسی بھی صورت میں بچوں کی تعلیم منقطع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عمارت ناجائز طور پر کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر اسکولز سلیم اعوان  نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا ہے کہ گورنمنٹ منیبہ اسکول فیڈرل بی ایریا بلاک 6کی عمارت کو بچایا جائے، خط میں لکھا ہے کہ لینڈ مافیا موسم گرما کی تعطیلات کا فائدہ اٹھا کر اسکول کی عمارت پر قبضہ کر سکتی ہے ۔
تازہ ترین