• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں سی پیک کے نام سے نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبوں کی سہولت کے لیے ایف بی آر میں سی پیک کے نام سے نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فنانس بل 2017۔2018میں اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔ نئے ڈائریکٹوریٹ کا نام ڈائر یکٹور یٹ جنرل آف چائنا پاکستان اکنامک کوری ڈور ہو گا جس میں ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر افسران کی تقرری کا گزٹ نوٹیفیکیشن بعد میں جاری ہو گا۔
تازہ ترین