• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار بین اسٹیلراور اہلیہ کا اٹھارہ سال بعد علیحدگی کا فیصلہ

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کی کئی معروف جوڑیوں کے بعد اب ایک اور جوڑی نے اپنی راہیں ایک دوسرے سے جُدا کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔مشہور اداکار بین اسٹیلر اور ان کی اہلیہ کرسٹین ٹیلر نے اٹھارہ سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے مشترکہ بیان جاری کیا ہے کہ ان دونوں نے باہمی رضا مندی سے یہ فیصلہ کیا ہے اور اب ان دونوں کی ترجیح اپنے بچوں کی بہترین تربیت ہے۔ دونوں نے اپنے بیان میں میڈیاسے درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ علیحدگی کے فیصلے کے بعد اس موقعے پر میڈیا ان کی ذاتی زندگی کااحترام کریں۔واضح رہے کہ بین اسٹیلراورکرسٹین ٹیلر 2000میں شادی کے بندھن میں بندھے جن کے دوبچے ہیں۔
تازہ ترین