• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہدایتکار وفلمساز جرار رضوی جلد اپنی نئی فلم پریٹی گرل کاآغاز کریں گے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) معروف ہدایتکار وفلمساز جرار رضوی جلد اپنی نئی فلم کاآغاز کریں گے۔ اس سلسلہ میں بعض معاملات کے سلسلہ میں وہ یہاں آئے تو ایک ملا قات میں انہوں نے بتایا کہ نئی فلم کا نام پریٹی گرل ہے ۔ اس کا مرکزی رول کے لیے پریٹی گرل کا انتخاب کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات میں فلمسازی کے بہتر امکانات ہیں ۔ انہو ں نےکہا کہ انکی فلم ہم ہیں جانباز تکمیلی مراحل میں ہے ۔ انشاء اللہ اسے جش آزادی کے موقع پر عام نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نئی فلم پریٹی گرل کے سلسلہ میں ایک سوال کے جواب میں ہدایتکا ر جرار رضوی نے بتایا کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل کیا جا چکا ہے ۔ اس کی شوٹنگ انشاء اللہ عیدالفطر کے فوری بعد شروع کردوں گا۔دیگر کاسٹ بھی فائنل کی جا چکی ہے۔ جس میں فلم اور ٹیلی وژن کے معروف فنکا شامل ہیں۔
تازہ ترین