• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے 2ملزموں کوجیل بھجوانے کا حکمٗ ناجائز اسلحے کے 2ملزموں کی ضمانت منظور

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات کے مقدمات میں ملوث 2ملزموں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتےہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ بدھلہ سنت میں درج 130 گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عباس اورتھانہ مظفرآباد میں درج 8 لٹرشراب برآمد ہونے پر ملزم قادربخش کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث2ملزموں کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ سیتل ماڑی میں درج ملزم نوازسے پستول اور تھانہ بی زیڈمیںدرج مقدمہ میں رحمت علی سے ریوالور برآمد ہونے پر دونوں ملزموں کی 30،30ہزار روپے کے مچلکوں پرضمانت منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین