• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے پاکستانی نوجوان کوجیل بھیج دیا

نئی دہلی(این این آئی) لاہورکے واہگہ بارڈرکے راستے سرحدعبورکرنیوالے پاکستانی نوجوان کو امرتسرکی مقامی عدالت کے حکم پرجوڈیشل ریمانڈپر9جون تک جیل بھیج دیا گیا،مینگورہ سوات کا رہائشی عبداللہ نے 25 مئی کو جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈسے چندلمحے پہلے اچانک زیرولائن عبورکرلی تھی۔ پنجاب رینجرزنے نوجوان کی واپسی کامطالبہ کیا لیکن بھارت کی بی ایس ایف اہلکاروں نے بتایا کہ اعلی حکام کی اجازت ملنے کے بعد ہی پاکستانی نوجوان کوواپس کیا جائیگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے عبداللہ کو واپس کرنے کی بجائے اسے امرتسر کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔
تازہ ترین