• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم، پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان

اسلام آباد (صالح ظافر)چین نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے دوران آئندہ ہفتے پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی مکمل رکنیت مل جائے گی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چون ینگ نے بیجنگ میں کہا ہے کہ ’’ایس سی او کی رکن ریاستیں دونوں ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں کے عمل کو تیز کر رہی ہیں اور ہر چیز بالکل ٹھیک جارہی ہے۔‘‘وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے پہلے ہی سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے اور امکان ہے کہ ان کی اجلاس کے موقع پر غیررسمی ملاقات بھی ہوگی۔ سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو جمعرات کی شام بتایا کہ پاکستان کو دونوں  ممالک کے وزرائے اعظموں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے لئے ابھی تک درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چین اور روس دونوں وزرائے اعظموں کی ملاقات کے لئے سخت کوششیں کر رہے ہیں لہذا اچانک ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ 
تازہ ترین