• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نےکشیدگی کم کرنے کی کوشش کی پاکستان نے پٹھان کوٹ اور اڑی حملوں سے جواب دیا، ارو ن جیٹلی

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے الزام عائدکیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کےساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی تاہم اسلام آباد کی طرف سے پٹھان کوٹ اور اڑی حملےکرکے جواب دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنےکے لئے بی جے پی حکومت کی جانب سےانتہائی اقدام کئےگئے تاہم اسلام آباد نے  اسکا جواب سرحد پار کشیدگی سے دیا تاکہ امن مذاکرات کےلئےضروری ماحول کو کامیابی سے دور رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ میں اس کی اسٹریٹجک تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا تاہم گزشتہ کچھ ہفتوں سے ہماری مسلح افواج کا کنڑول لا ئن  پر غلبہ ہے۔
تازہ ترین