• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں اﷲتعالیٰ اپنے بندوں پر خاص رحمت فرماتاہے،علامہ نسیم صدیقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے زیر اہتمام طلبہ و اساتذہ کے اعزاز میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ نسیم احمد صدیقی نے کہاکہ رمضان رحمتوں ،برکتوں کاحامل مہینہ ہے،جس میں اﷲتعالیٰ اپنے بندوں پرخاص رحمت وبخشش فرماتا ہے۔ اس مہینے میں کسی سائل کوخالی ہاتھ،کسی طالب کو ناکام ونامرادنہیں رکھا جاتا ،بلکہ ہرشخص کے لئے اس مہینے میں اﷲتعالیٰ کی طرف سے رحمت وبخشش کی صدائے عام ہوتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا اور ساتھ ہی رمضان المبارک کے دوران پیش آنے والے اہم اسلامی واقعات پر روشنی ڈالی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام برادر افتخار علی نوری نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح و کامرانی کا راز اتحاد و یکجہتی میں پوشیدہ ہے ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر محبت رسول اﷲ ﷺکی بنیاد پر اتفاق و اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام دہشتگردی اور بحران سے دوچار ہے مسلم اُمہ کو اپنے بقاء اور سا لمیت کیلئے جراتمندانہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین