• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کی فلمی دنیا بھی قطر کے خلاف بائیکاٹ میں شامل

قاہرہ (ایجنسیاں)قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے عرب ملک مصر کی فلمی دنیا بھی اس بائیکاٹ میں شامل ہوگئی ہے۔اس مرتبہ عید الفطر کے موقع پر قطری سینما گھروں میں نئی جاری ہونے والی مصری فلم نہیں دکھائی جارہی اور مصری فلم اسٹار محمد رمضان کے قطر میں مقیم مداح ان کی اس نئی فلم سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گے۔محمد رمضان کی نئی فلم ” جواب اعتقال“ ( وارنٹ گرفتاری) آئندہ ہفتے عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔اس فلم کے ٹریلر کے ساتھ ایک خصوصی نوٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فلم قطر کے سوامصر، اردن، لبنان، سوڈان اور عراق میں دکھائی جائے گی۔
تازہ ترین