• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس فراڈ کیس، میسی کی سزائے قید جرمانے میں بدلنے کی سفارش

میڈرڈ ( رائٹرز ) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں 21 ماہ قید سے ریلیف مل سکتا ہے۔ اسپینش کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے میسی اور ان کے والد کے خلاف جاری کیس میں پراسیکیوٹر نے کارروائی کے دوران 21 ماہ قید کے بجائے جرمانے کی سزا دینے کی تجویز دی ہے۔ ان پر 2007 سے 2009 کے دوران مختلف کاروباری ڈیلز میں 41 لاکھ یورو ٹیکس چھپانے کے الزامات ہیں۔ سزائے قید کے خلاف ان کی اپیل ہسپانوی سپریم کورٹ نے مئی میں مسترد کردی تھی۔ ملکی قوانین کے مطابق ان پر زیادہ سے زیادہ 2لاکھ 55 ہزار یورو جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ اب جج کو کیس کا فیصلہ سنانا ہے۔اہم بات ہے کہ ججز عام طور پر فیصلے کرتے وقت پراسیکیوٹر کی سفارشات پر عمل کرتے ہیں۔
تازہ ترین