• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس بی کک باکسنگ چیمپیئن شپ کراچی نے جیت لیا۔ سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلکس ناظم آباد میں ہونے والی چیمپئن شپ کا افتتاح ڈی آئی جی کرائم برانچ اظہر رشید خاں نے کیا۔ اس موقع پر سندھ کک باکسنگ محمد اشفاق، سیکرٹری وومن ونگ طوبہ اسلام اور ایسو سی ایٹ سیکرٹری ناصر جونیجو بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں حیدر آباد دوسرے، سکھر تیسرے، میرپور خاص چوتھے اور لاڑکانہ پانچویں نمبر پر رہی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس رازق حسین ربانی نے فاتح کھلاڑیوں میں میرٹ سرٹیفکیٹ، میڈلز، ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین