• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان کی زندگی بیشتر مراحل سے گزرتی ہے۔ لیکن عالمِ شباب کا دور بڑا نازک اور پُر خطر ہوتا ہے جس میں انسان گناہوں میں غرق جرائم کی دنیا کی طرف راغب ہو جاتا ہے اور بھٹک کر دہشت گردی کی دنیا اور گناہوں کی وادیاں آباد کر لیتا ہے۔ زندگی کے زیر و بم انسان کو عالم شباب کے زمانے میں راہ گم کردہ مخلوق بناتا ہے۔ صاف و شفاف ذہنیت اور قلب پر جذبا ت کی زیادتی اور خواہشات کی کثرت غالب آ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے انسان انتہا پسندی جیسی صفات کا مالک بن جاتا ہے۔ اللہ کی طرف سے رمضان المبارک ایک ایسا تحفہ ہے کہ جس میں انسان چاہے تو احساسِ ندامت میں لرزہ و ترساں اپنے تمام تر گناہوں اور غلطیوں سے توبہ کے ذریعے راہِ راست پر آ کر زندگی کی نئی شروعات کر سکتا ہے۔ ایسے لوگ جو گناہوں، کوتاہیوں اور خواہشات کے جبر پر نادم ہیں اور واپسی چاہتے ہیں تو وہ آسانی سے اس ماہ مبارک میں توبہ و استغفار کےذریعے راہِ راست پر آ سکتے ہیں۔
(یاور عباس ہولہ)
(yawarholla@gmail.com)

 

.

تازہ ترین