• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی اہلکار کو واپس کر دیا

سرینگر(ایجنسیاں)پاکستان نے سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی اہلکار کو واپس کر دیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ رہائی جموں بی ایس ایف کی پاکستان رینجرز کے ساتھ مسلسل گفت و شنید کے نتیجہ میں عمل میں آئی ہے ، پاک رینجرز نے امرتسر کے واہگہ بارڈر پر اس اہلکار کو بی ایس ایف کے سپرد کر دیا ۔ بتایا جا تا ہے کہ جموں کشمیر میں بطور کانسٹبل تعینات سوہن لال ولد گھارو رام ساکن نئی بستی، آر ایس پورہ ضلع جموں 2014میں چند کسانوں کے ہمراہ غیر ارادی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان کے زیر انتظام علاقہ میں چلا گیا تھا۔ اب تین سال بعد پاکستان رینجرز نے سوہن لال کو گھر واپس بھیج دیا ہے ۔

تازہ ترین