• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی حکومت پندرہ بیس دن کی مہمان ہے،شیخ رشید

جدہ(شاہدنعیم ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت پندرہ بیس دن کی مہمان ہے عدالت کا فیصلہ کرپٹ لوگوں کے خلاف ہونے والا ہے اگر اپنی پرانی روایات کے مطابق نواز شریف نے کوئی مہم جوئی کی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائےگی،گو نواز گو پر ساری جماعتیں اکھٹی ہیں پنجاب میں تحریک انصاف کا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہوگا۔وہ جدہ میں منیر سندھو اورچوہدری عبدالخالق کے افطار ڈنر میں بات چیت کررہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں  شیخ رشید نے کہا کی عدالت کا فیصلہ ماننا پڑے گا فوج فیصلے پر عمل درآمد کرائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے امن و امان کی خراب  صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار بھی پاکستان نہیں آرہا آئندہ انتخابات کے سوال پہ انہوں نے کہا کہ متحد ہوکرلڑنا ہوگا سولو فلائٹ نہیں چلے گی گو نواز گو پر ساری جماعتیں اکھٹی ہیں پنجاب میں تحریک انصاف کا مقابلہ مسلم لیگ ن سے ہوگا۔

تازہ ترین