• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فشرمینزکو آپریٹو سوسائٹی کی جانب سے ماہی گیروں کے اہل خانہ میں امداد تقسیم

کراچی (پ ر)بھارت میں قیدپاکستانی ماہی گیروں اور دیگر ماہی گیروں کےاہل خانہ کو فشرمینزکو آپریٹو سوسائٹی کی جانب سے نقد رقم اور راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر نے کہا کہ بھارت میں ماہی گیروں کے اہل خانہ دہری پریشانی کا شکار ہیں ایک طرف ان کا کمانے والا بھارتی جیل میں بے گناہ قید ہے دوسری طرف ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا شکار ہیں،انہوں نے دونوں حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ انسانی بنیادوں پر ان ماہی گیروں کو رہا کیا جائے،تقریب کراچی فش ہاربر میں واقع سوسائٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی جس میں وائس چیئرمین ابو ذر ماڑی والا، ڈائریکٹر آصف بھٹی اور سوسائٹی کے افسران نے شرکت کی ۔
تازہ ترین