• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختہ سڑک کی منظوری خوش آئند اقدام ہے، محمد اسماعیل رند

حب ( نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کی تجویز پر حکومت بلوچستان کی جانب سے محبت فقیرسے درگاہ بلاول شاہ تک پختہ سڑک کی منظوری خوش آئند اقدام ہے۔ اس اہم اقدام سے درگاہ بلاول شاہ آنے جانے والے زائرین کو سفر کے دوران جن مشکلات کا سامنا تھا یقیناًان مشکلات کا سد باب ہوگا اور اس منصوبے پر تقریباً سات کروڑ روپے خرچ ہونگے، ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت اور بھوتانی گروپ کے رہنما محمد اسماعیل رند نے گذشتہ روز جام کالونی کے مقام پر برائٹ فیوچر ویلفیئر کمیٹی حب کے جنرل سیکریٹری سکندر علی بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روز اول سے بھوتانی برادران کی یہ کوشش رہی ہے کہ حلقہ پی بی 45لسبیلہ ٹو کے عوام کو جن بنیادی اور اہم نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے۔ وہ مسائل فوری طورپر حل ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وہ اپنی اس کوشش میں ہمیشہ کامیاب رہے ہیں۔

تازہ ترین