• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیلوں کی سرگرمیوں سے صحتمندانہ اور مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے،مئیر حیدر آباد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مئیر حیدرآبادسید طیب حسین نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں صحتمندانہ اور مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے‘ صحت مند جسم صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے اور ایسے نوجوان ملک و قوم کی ترقی کے ضامن ہوتے ہیں‘ ہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا تاکہ کامیاب نسل تیار ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج گراونڈ لطیف آباد نمبر11 میں فرسٹ آل سندھ رمضان کپ ہارڈ بال نائٹ فلڈ لائٹس ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فائنل میںسید عبداللہ شاہ کرکٹ اکیڈمی نے ایس ٹی پلاسٹک کرکٹ ٹیم کوہرادیا۔میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے عبداللہ شاہ کرکٹ اکیڈمی کو ونر اور ایس ٹی پلاسٹک کرکٹ ٹیم کو رنر ٹرافی ،بابر آغا کو مین آف دی میچ ایوارڈ اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

تازہ ترین