• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لئے مہم کا آغاز

لندن( تنویر کھٹانہ) میٹرو پولیس لندن کی موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سد باب کے لیے بی سیو کے عنوان سے کمپین کا آغاز کردیا گیا ۔مہم کا آغاز میٹروپولیٹن پولیس کی کمشنر کرسیڈا ڈک نے سینٹ جیمز سکوائر پارکنگ سے کیا۔مہم میں موٹر سائیکل مالکان کو آگاہی دی گئی کے وہ اپنے موٹر سائیکل کو چوری ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں۔ پولیس نے موٹر سائیکل مالکان کو دہرے لاکس لگانے اور چاہے دو منٹ ہی کیوں نہ ہو موٹر سائیکل کو اکیلا نہ چھوڑنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایک عام موٹر سائیکل ساڑھے تین منٹ میں چوری ہوسکتی ہے اگر اس پر دہرے لاکس لگائیں جائیں تو چور ایسے موٹر سائیکل چرانے سے کتراتے ہیں کیونکہ قانون کی گرفت میں آنے کا ڈر ہوتا ہے۔ گزشتہ برس پندرہ ہزار سے زائد موٹرسائیکل صرف لندن سے چوری ہوئے تھے اور یہی چوری شدہ موٹر سائیکل دیگر وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں جن میں ڈکیتی، موبائل چھیننے، ہتھوڑے کے استعمال، منشیات کی سمگلنگ اور قتل جیسی وارداتیں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ برس ایسی آٹھ ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں یہی چوری شدہ موٹر سائیکل استعمال کی گئی تھین۔پولیس کی بی سیو کمپین، آپریشن وینس کا حصہ ہے جو میٹرو پولیٹن پولیس نے صرف موٹر سائیکلوں کی چوریاں روکنے کے لیے شروع کیا تھا اور اب اس میں موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں اور موٹر ٹریڈروں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ موٹر سائیکلوں میں اینٹی تھفٹ سسٹم کی انسٹالیشن کو یقینی بنائیں اور موٹر سائیکل خریدنے والوں کو موٹر سائیکل خریدنے پر دہرے لاکس، چوری سے بچنے کے طریقوں کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔

تازہ ترین