• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے تعلقات کا امکان بڑھ گیاہے،اسرائیلی وزیر

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے قیام کا امکان بڑھ گیا ہے۔فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایوب قرا کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور سعودی عرب، امریکا کی وساطت سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کی غرض سے مذاکرات کر رہے ہیں،صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان، جن معاملات پر بات چیت جاری ہے ان میں اسرائیلی طیاروں کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کھولنے، ریاض میں اسرائیل کے نمائندہ دفتر کا قیام اور بہت سے دوسرے معاملات شامل ہیں۔اسرائیل کے وزیر مواصلات نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی جانب سے لاحق خطرات کے بعد اب اسرائیل اور سعودی عرب تعلقات میں سرفہرست ہیں جبکہ مسئلہ فلسطین کو ثانوی حیثیت حاصل ہے۔

تازہ ترین