• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،محکمہ صحت کے20 افسران کو بنیادی تنخواہ بطور ایوارڈ دینے کی تقریب

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے وزیر اعلیٰ پنجاب صحت خدمت ایوارڈ کے تحت ضلعی سطح پر محکمہ صحت کے20 گزیٹڈ افسران کو اکتوبر2016سے اپریل 2017تک اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بنیادی تنخواہ بطور ایوارڈ دی گئی ہے جن کی مجموعی مالیت13 لاکھ27 ہزار روپے سے زائد ہے۔اس سلسلہ میں ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں  تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سعیداصغر، محکمہ صحت کے افسران، سپیشلسٹ ڈاکٹر، میڈیکل آفیسر اور نرسنگ سٹاف موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت خدمت ایوارڈ ضلع کے 7سپیشلسٹ ڈاکٹرز، 4 میڈیکل آفیسرز اور9 نرسز کو دیئےگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ اور ڈویژن سطح پر 2 ماہ کی بنیادی تنخواہ دی گئی ہے۔
تازہ ترین