• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادویا ت فروخت کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں ، شاہد سکا

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی )صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل چوہدری محمود عالم جٹ نے کہا ہے کہ ملاوٹ شدہ اشیاء خورد نوش کے استعمال اورجعلی ادویات کا نتیجہ ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کا بے پناہ رش ہے ۔زیادہ منافع لالچ میں جعلی ادویات،کیمیکل سے تیار دودھ ،جعلی خوردنی اشیاء ،بنانے اور فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو قانون کی پرواہ کئے بغیر عوام میں زہر بانٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے صحت عامہ کے حوالے سے اس المناک صورتحا ل کی روشنی میں سپریم کورٹ بھی از خود نوٹس لے چکی ہے لیکن یہ گھناؤنا کارو بار اسی طرح جاری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس جعل سازی میں ملوث متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ا۔ غیر معیاری گھی سے تیار کی جانیوالی کھانے کی اشیاء کے استعمال بچوں میں امراض بڑھ رہے ہیں
تازہ ترین