• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدکی آمدسےقبل دفاترمیں ملازمین کی بڑی تعدادغائب

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کی آمد سے قبل سرکاری اداروں ایم ڈی اے ، پی ایچ اے میں ملازمین کی بڑی تعداد غائب ، افسران چھٹیاں لےکر گھروں کو چلے گئے ۔ ہفتے کے روز ایم ڈی اے میں ملازمین کی حاضری کم رہی ، افسران کےدفاترخالی نظر آئے جبکہ افسران کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمین حاضری لگا کردفاترسےغائب ہوگئے ، اسی طرح پی ایچ اے دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری کم رہی ۔سرکاری داروں میں ملازمین کی حاضری کم ہونے کی وجہ سے سرکاری امور التواء کا شکار ہو گئے اور سائلین دفاتر میں کئی گھنٹے موجود رہنے کے گھروں کو واپس چلے گئے ۔
تازہ ترین